سونا 2 سو روپے تولہ سستا ہوگیا

انٹربینک میں ڈالر کی قدر 97 پیسے اور اوپن مارکیٹ میں ایک روپے بڑھ گئی۔

ڈالر نے ایک بار پھر روپے پر کاری وار کرنے شروع کردیئے ، ڈالر 6 ماہ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا ، انٹربینک میں قدر 3 روز سے بڑھ رہی ہے اور اب ڈالر 158 روپے 42 پیسے کا ہوچکا ہے۔ اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر ایک روپے بڑھی اور قیمت 158 روپے ہوگئی۔

ملک میں سونے کی قیمت 2 سو روپے تولہ کم ہوئی اور اب سونا 95 ہزار روپے کا ہوگیا ہے۔ 10 گرام سونے کی قیمت 171 روپے کم ہوئی اور سونا 81 ہزار 447 روپے میں فروخت کیا گیا۔ یاد رہے کہ عالمی صرافہ مارکیٹ میں ایک اونس سونے کی قیمت 9 ڈالر کم ہو کر 1 ہزار 557 ڈالر ہوچکی ہے۔

ٹرینڈنگ

مینو