ڈاکٹر کو کورونا، عباسی شہید کی ایمرجنسی بند

کراچی کے عباسی شہید اسپتال میں سینئر ڈاکٹر کے کورونا وائرس سے متاثر ہونے کے بعد ایمرجنسی سیکشن سیل کردیا گیا۔

ذرائع نے زبرنیوز کو بتایا کہ ایمرجنسی کے سینئر میڈیکل افسر ڈاکٹر عارف کا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا ہے، اس کے بعد دوپہر 3 بجے سے ایمرجنسی سیکشن بند کردیا گیا ہے۔

ہفتہ کو حیات آباد میڈیکل کمپلیکس کے پروفیسر ڈاکٹر محمد جاوید کا کورونا کے باعث انتقال ہوا تھا، ملک میں ابتک طبی عملے کے 254 افراد متاثر ہوچکے ہیں اور سندھ میں 56 میڈیکل ورکرز کا کورونا ٹیسٹ مثبت آچکاہے۔

ٹرینڈنگ

مینو