ڈیرن سیمی قرنطینہ میں

پشاور زلمی کے ہیڈکوچ اور ویسٹ انڈیز کے کرکٹر ڈیرن سیمی 14 دن کیلئے قرنطینہ میں چلے گئے ہیں۔

ٹویٹر پیغام میں ڈیرن سیمی نے کہا انھوں نے ہاتھ دھوئے ہیں ، منہ آنکھوں اور ناک کو نہیں چھوا ، اب وہ اپنے پیاروں سے ملاقات کیلئے 14 دن انتظار کریں گے حالانکہ پاکستان میں ہی ان کا کورونا ٹیسٹ منفی آگیا تھا۔

یاد رہے کہ کورونا وائرس پھیلنے کے خدشات کی وجہ سے پہلے پی ایس ایل میچز خالی گراونڈز میں کرائے گئے تھے اور پھر ایونٹ ملتوی کردیا گیا تھا۔

ٹرینڈنگ

مینو