ڈیرہ اسماعیل خان میں دہشت گردی کی کوشش ناکام

پاک فوج نے ڈیرہ اسماعیل خان میں دہشت گردی کی کوشش ناکام بنادی، آپریشن کے دوران کرنل مجیب الرحمان شہید ہوگئے جبکہ 2 دہشت گردوں کو ہلاک کردیا گیا۔

فورسز نے ٹانک کے قریب دہشت گردوں کے ٹھکانے پر کارروائی کی۔ اس دوران دہشت گردوں نے فائرنگ شروع کردی، مقابلے میں کرنل مجیب الرحمان نے جام شہادت نوش کیا، آپریشن میں 2 دہشت گردوں کو ٹھکانے لگا دیا گیا، شرپسندوں کے اڈے سے ہتھاروں کی بڑی کھیپ برآمد کی گئی ہے۔ کرنل مجیب الرحمان کا تعلق استور سے تھا ، انھوں نے پسماندگان میں بیوہ ، تین بیٹے اور ایک بیٹی چھوڑی ہے۔

ٹرینڈنگ

مینو