جدھرہو، رہوادھر : ادھرجاؤ نہ ادھر ، لاک ڈاون پر غور

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور نائب صدر مائیک پینس نے تصدیق کی ہے کہ ملک کے اندر بھی سفری پابندیاں لگائی جاسکتی ہیں۔

ڈونلڈ ٹرمپ نے وائٹ ہاوس میں صحافیوں کو بتایا کہ وہ ریاستوں کے ساتھ مل کر کام کر رہے ہیں اور مختلف پابندیوں پر غور کیا جارہا ہے۔ ٹرمپ نے بتایا کہ انھوں نے بھی کورونا ٹیسٹ کرالیا ہے اور دو دن میں رپورٹ مل جائے گی ، نائب صدر مائیک پینس کا کہنا تھا کہ ملک میں بڑے پیمانے پر اقدامات کئے جاسکتے ہیں۔

مائیک پینس نے تصدیق کی ہے کہ برطانیہ اور آئرلینڈ سے امریکہ سفر کرنے پر پابندی پیر کی رات 12 بجے لگا دی جائے گی۔ امریکامیں قانون طور پر مقیم افراد پابندی کے باوجود واپس آسکیں گے ، واپسی پر ان افراد سے کہا جائے گا کہ وہ خود کو تنہا کرلیں۔

ذرائع کے مطابق امریکی حکام کورونا سے زیادہ متاثرہ علاقوں کیلئے سفری پابندیاں لگانے پر بھی غور کر رہے ہیں اور اہم شہریوں کے درمیان ٹرین اور فضائی سفر پر پابندی سے متعلق بات چیت کی گئی ہے۔

ٹرینڈنگ

مینو