کاؤنٹی سیزن نہ ہونے پر فینز کا دلچسپ ردعمل

کورونا وبا کے باعث انگلش کاونٹی کرکٹ سیزن کا آغاز نہ ہوسکا لیکن سوشل میڈیا صارفین نے دلچسپ ویڈیوز شیئرز کرکے دل پشوری کرلیا۔ 

برطانیہ میں حکومتی ہدایات پر عمل کرتے ہوئے لوگ گھروں میں رہنے کو ترجیح دے رہے ہیں۔ کاونٹی سیزن شروع نہ ہوسکا تو ایک صارف نے نامور کھلاڑیوں کے دستخط والا بیٹ شیئر کرکے افسردگی کا اظہار کیا۔

کسی صارف نے بچے کے کرکٹ کھیلنے کی ویڈیو شیئر کی تو کسی نے باغیچے میں پریکٹس کرکے جذبات کا اظہار کیا۔

ایک کرکٹ دیوانے نے اپنی کیفیت کا بیان بچے انداز میں کیا۔

افتتاحی دن کی مناسب سے لوگ مختلف ویڈیوز اور دلچسپ تصاویر شیئر کررہے ہیں۔

انگلش کرکٹ سیزن میں دنیا بھر کے نامور کھلاڑی شرکت کرتے ہیں ، اس بار نہ صرف برطانیہ میں سماجی دوری کے حکم پر عمل کیا جارہا ہے بلکہ مختلف ممالک میں سفری پابندیاں بھی عائد ہیں۔

ٹرینڈنگ

مینو