کائنات امتیاز کیلی گرافی کرنے لگیں

قومی فاسٹ باولر کائنات امتیاز نے کیلی گرافی اور تصاویر بنانا شروع کردی ہیں۔

کورونا وبا نے عوام کو گھروں تک محدود کیا تو لوگ نئی سرگرمیاں ڈھونڈلنے لگے، ویمن ٹیم کی کھلاڑی کائنات امتیاز کی تخلیقی صلاحیتیں ابھر کر سامنے آگئی ہیں، انھوں نے بسمہ اللہ  الرحمن الرحیم لکھ کر کیلی گرافی کی بسمہ اللہ کردی ہے۔

کائنات اس سے پہلے اسکیچ بناچکی ہیں، انھوں نے تسبیح کی اس تصویر کے ساتھ پوسٹ میں لکھا تھا کہ وبا انتہا پر پہنچ رہی ہے اور دنیا کو دعاؤں کی ضرورت ہے۔

27 سالہ فاسٹ بولر ان دنوں اپنی فٹنس پر بھی توہج دے رہی ہیں اور ان کی کئی ویڈیو سامنے آچکی  ہیں۔

ٹرینڈنگ

مینو