کاغذی ہے پیراہن ہر پیکر تصویر کا

کولمبیا کی فنکارہ ڈیانا بیلٹران ہیریرہ بچپن ہی سے پرندوں کی دلدادہ تھی۔ انھوں نے 7 برس پہلے کاغذ سے پرندے بنانے شروع کئے اور آج یہ فن دنیا میں ان کی پہچان بن گیا ہے۔

ڈیانا رنگ برنگے کاغذوں کے ذریعے اب تک سو سے زائد پرندے بنا چکی ہیں ، ہر فن پارے کی خاص بات انتہائی مہارت سے بنائے گئے پر ہیں اور جسم کو اس طرح ڈھالا گیا ہے کہ پرندہ اپنی قدرتی شکل میں دکھائی دیتا ہے۔

فنکارہ کی تخلیق دیکھ کر ایسا لگتا ہے کہ اصل پرندہ کسی کے ہاتھ پر آبیٹھا ہے۔

چڑیا ہو ، شکر خورا ہو یا کوئی اور پرندہ ، ڈیانا نے جو بھی بنایا لاجواب بنایا۔

خاتون نے دنیا کے مختلف خطوں میں پائے جانے والے پرندے بنائے ہیں ، آئیں رائٹ کلک کرکے ان کے کچھ شاہکاروں پر نظر ڈالیں۔

ٹرینڈنگ

مینو