کتے بتائیں گے کسے کسے کورونا ہے

کورونا وبا سے نمٹنے میں انسانوں کو درپیش مشکلات کا حل تلاش کرلیا گیا ، اب کتے بتائیں گے  کہ کون کون کورونا میں مبتلا ہے اور کسے یہ بیماری نہیں ہے۔

یورنیورسٹی آف پنسلوینیا نے کتوں کو کورونا وائرس کی بو سونگھنے کی ٹریننگ دینا شروع کردی ہے۔

یونیورسٹی نے 8 لیبراڈور ریٹریورز کو چن لیا ہے جو کورونا وائرس کی بو سونگھ کر ایسے مشتبہ مریضوں کی شناخت کریں گے جن میں وائرس تو ہے مگر علامات ابتک ظاہر نہیں ہوئیں۔

تحقیق کامیاب رہی تو مزید کتوں کو ٹریننگ دی جائے گی۔ امکان ظاہر کیا جا رہا ہے کہ بسوں ، ریلوے اسٹیشنوں اور ایئرپورٹس پر بھی ایسے کتوں کو تعینات کیا جا سکتا ہے تاکہ مختلف ممالک سے امریکا آنے والے افراد میں کورونا وائرس کی موجودگی کا پتہ چلایا جاسکے۔

امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ ایک روز پہلے ہی کہہ چکے ہیں کہ امریکا آنے والے افراد کے کورونا ٹیسٹ پر غور کیا جا رہا ہے اور ایئر لائن انڈسٹری کو اس سے آگاہ کردیا گیا ہے۔

ٹرینڈنگ

مینو