کتے کے بچے نے کتے کی طرح دوڑا دی،ویڈیو

کتے کی طرح دوڑنا تو آپ نے سنا ہوگا ، کتے کی طرح دوڑانا آپ اب دیکھ بھی لیں۔ پٹ بل کتے نے کار 160 فی گھنٹہ کی رفتار سے دوڑا دی۔ مجال ہے کہ اسٹئیرنگ کو زرا بھی لرزایا ہو۔

کتے کو ڈرائیونگ سیٹ پر دیکھا تو پولیس کار کے پیچھے پڑگئی۔ اہلکار قریب گئے تو گاڑی کا مالک ڈرائیور کی برابر والی سیٹ پر بیٹھا نظر آیا  جہاں سے وہ پیر آگے کرکے اسپیڈ کنٹرول کر رہا تھا۔

51 برس کے ٹیٹو آلے ہاندرو  نے جیسے ہی  دیکھا کہ پولیس پیچھے آرہی ہے ،گاڑی اور تیز دوڑا دی مگر خود ڈرائیونگ سیٹ پر نہ ہونے کے سبب گاڑی کو کنٹرول نہ کرسکا۔ کچھ ہی دیر میں گاڑی 2 گاڑیوں سے ٹکرا کر رک گئی۔

یہ واقعہ امریکا کی ریاست واشنگٹن کے شہر سی ایٹل میں پیش آیا۔ پولیس نے نشئے میں دھت آلے ہاندرو کو گرفتار کرلیا۔

ٹرینڈنگ

مینو