کراچی : ایکسپو سینٹر میں آئسولیشن سینٹر

کراچی کے ایکسپو سینٹر میں کورونا مریضوں کیلئے آئسولیشن سینٹر بنادیا گیا ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق پاک فوج کورونا وائرس کی روک تھام کیلئے سندھ حکومت سے مکمل تعاون کررہی ہے۔

پاک فوج نے ایکسپو سینٹر میں قرنطینہ قائم کردیا ہے جہاں سندھ حکومت اور آرمی ٹیمیں مل کر کام کر رہی ہیں۔

سول اور عسکری حکام نے ایکسپو سینٹر کا دورہ کرکے سہولتوں کا جائزہ لیا ہے۔

یاد رہے کہ کراچی میں کورونا مریضوں کی تعداد مسلسل بڑھ رہی ہے اور حکومت نے مختلف مقامات پر آئیسولیشن سینٹرز بنانے کا فیصلہ کیا ہے۔

ٹرینڈنگ

مینو