کراچی:عباسی شہید کے 10 ڈاکٹر آئسولیٹ

کراچی کے عباسی شہید اسپتال میں 10 ڈاکٹروں کے کورونا سے متاثر ہونے کے شبے پر اسکرینگ کیلئے ریفر کردیا گیا ہے۔

عباسی شہید اسپتال کے 10 ڈاکٹروں کو گھروں میں آئسولیٹ ہونے کی ہدایت کردی گئی ہے ، ایم ایس ڈاکٹر ندیم راجپوت نے جناح اسپتال انتظامیہ کو خط لکھا ہے ، اس میں آر ایم او، پی جی اور ہائوس آفیسرز سمیت 10 ڈاکٹروں کی فوری اسکریننگ کی درخواست کی گئی ہے۔

ڈاکٹروں کی اسکرینگ کے بعد مزید ٹیسٹ بھی کئے جاسکتے ہیں، خبر کے بعد اسپتال کا عملہ خوفزدہ ہے۔

ٹرینڈنگ

مینو