3 بچوں سمیت 36 افراد زخمی

محسن رضا

کراچی کے علاقے گولیمار نمبر 2 میں 5 منزلہ بلڈنگ قریبی عمارتوں پر گر گئی ، سانحے میں 7 خواتین اور تین بچوں سمیت 14 افراد جاں بحق ہوئے ہیں، ملبے سے 3 بچوں کو زندہ نکال لیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق پھول والی گلی میں فاطمہ بلڈنگ انتہائی خستہ حال تھی اور مقامی افراد کے مطابق یہاں 4 خاندان رہائش پذیر تھے، زخمیوں کو سریئے کاٹ کا ملبے سے نکالا گیا ، امدادی کارروائیوں میں پاک فوج کے جوانوں اور دیگر اداروں کے اہلکاروں نے بھی حصہ لیا، جاں بحق افراد میں یحییٰ ، غلام مصطفی ، حیدر ، مریم اور حرا بھی شامل ہیں جبکہ 3 بچوں سمیت 36 افراد زخمی ہوئے ہیں۔

کراچی: گولیمار میں عمارت گرنے سے دو افراد جاں بحق

Posted by Zabar News on Thursday, March 5, 2020

عمارت تباہ ہونے سے قریب 2 عمارتوں کو شدید نقصان پہنچا ، حکام نے چوتھی عمارت بھی ناقابل رہائش قرار دے کر خالی کرالی ہے۔ علاقے میں لوگوں نے بتایا کہ 5 منزلہ عمارت کے اوپر ایک اور فلور بنایا جارہا تھا جس سے عمارت زمین میں دھنس گئی۔

کراچی: گولیمار میں عمارت گرنے سے دو افراد جاں بحق

کراچی: گولیمار میں عمارت گرنے سے دو افراد جاں بحق

Posted by Zabar News on Thursday, March 5, 2020

ایڈیشنل ڈائریکٹر ایس بی سی اے کا کہنا ہے کہ پرانی عمارت پر 5 ماہ پہلے مزید تعمیرات کی گئی تھیں، اس سے وزن بڑھا اور عمارت دھنس گئی۔ یہ عمارت غیر قانونی طور پر تعمیر کی گئی تھی اور سانحہ سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کے افسران کی غلطی کے باعث پیش آیا۔ وزیراعلی مراد علی شاہ نے سانحے کا نوٹس لے کر عمارت کی تعمیر سے متعلق رپورٹ طلب کرلی ہے۔

ٹرینڈنگ

مینو