کراچی : طیارے کے عملے کی آخری تصاویر

فیض کوثر

کراچی میں تباہ طیارے کے اندر لی گئی عملے کی آخری تصاویر منظر عام پر آگئی ہیں.

پی آئی اے کی اے 320 ایئربس کے بدقسمت عملے کی تصاویر زبرنیوز نے حاصل کرلی ہیں۔ قومی ایئرلائن کی پرواز پی کے 8303 لاہور سے کراچی آرہی تھی اور طیارہ ایئرپورٹ کے قریب ماڈل کالونی کے علاقے جناح گارڈن میں گر کر تباہ ہوگیا تھا۔

ایئر لائن کا عملہ پرواز سے پہلے عموما تصاویر کھینچتا ہے اور اس بار بھی ایسا ہی کیا گیا۔ کورونا وبا پھیلنے کے بعد اعلی حکام کی ہدایت پر حفاظتی لباس پہننا لازمی قرار دیا گیا ہے اور تصاویر بھی افسران کو بھیجی جاتی ہیں۔

یہ تصاویر بھی پرواز کی روانگی سے پہلے لی گئی تھیں ، قومی ایئر لائن کے اسٹاف کا کہنا ہے کہ بدقسمت جہاز کا عملہ انتہائی فرض شناس ، ہنس مکھ اور ملنسار تھا۔

ٹرینڈنگ

مینو