کراچی سیمی فائنل میں، اسلام آباد کا سفر تمام

پاکستان سپر لیگ فائیو کے اہم میچ میں کراچی کنگز نے اسلام آباد یونائیٹڈ کو 4 وکٹوں سے شکست دیدی۔ کراچی نے سیمی فائنل کیلئے کوالی فائی کرلیا جبکہ ایونٹ میں اسلام آباد کا سفر تمام ہوگیا ہے۔

اسلام آباد کے عاکف جاوید نے کراچی کنگز کے اوپنر شرجیل خان کی وکٹ لی۔ انھوں نے 37 رنز بنائے۔

بابر اعظم محمد موسیٰ کی گیند پر بولڈ ہوئے۔

کیمرون ڈیلپورٹ صرف 11 رنز بناسکے اور بولڈ ہوگئے۔

افتخار احمد کی وکٹ شاداب خان نے لی۔

عماد وسیم 26 بنا کر وکٹ کیپر کو کیچ دے بیٹھے۔

والٹن نے 11 بنائے ، کرس جورڈن 6 اور عمید آصف 13 رنز بناکر ناٹ آؤٹ رہے۔ کنگز نے 19 اعشاریہ 2 اوورز میں 137 رنز کا ہدف حاصل کرلیا۔

اس سے پہلے اسلام آباد یونائیٹڈ کے اوپنر رضوان صرف 17 رنز بناسکے۔ سالٹ بھی زیادہ دیر کریز پر نہ رکے اور 25 رنز بنا کر چلتے بنے.

حسین طلعت نے 37 رنز بنائے اور چھکا مارنے کی کوشش میں کیچ دے بیٹھے۔

کرس جارڈن نے آصف علی کی وکٹ لی وہ صرف دو رنز بناسکے۔

شاداب خان 12 اور کولن انگرام 14 رنز بنا سکے،  کراچی کنگز کے افتخار احمد، ارشد اقبال ، کرس جورڈن ، عماد وسیم اور عمید آصف نے ایک ایک وکٹ لی۔

ٹرینڈنگ

مینو