پلانٹ سے کلورین گیس کا اخراج، کمپنی کا آپریشن بند

کراچی میں پورٹ قاسم کے قریب کیمیکل فیکٹری سے زہریلی گیس خارج ہونے کے باعث 70 افراد کی طبیعت خراب ہوگئی۔

حکام نے بتایا کہ گیس لیکیج کا واقعہ اینگرو پولیمر اینڈ کیمیکل پلانٹ میں پیش آیا، فیکٹری میں موجود ملازمین کو طبیعت خراب ہونے پر اسپتال منتقل کیا گیا جبکہ کمپنی کے قریب گھروں میں لوگ بھی متاثر ہوئے۔

تمام افراد کو اسپتال میں ابتدائی طبی امداد کے بعد فارغ کردیا گیا ہے۔

فیکٹری انتظامیہ نے تصدیق کی ہے کہ پلانٹ میں کلورین گیس کا اخراج ہوا تھا ، سندھ حکومت نے واقعے کا نوٹس لیکر کمپنی کا آپریشن بند کرادیا ہے۔

ٹرینڈنگ

مینو