کراچی میں ہیٹ ویو ، خود کو کیسے بچائیں؟

گرمی روزے داروں کا امتحان لینے لگی، کراچی ہیٹ ویو کی لپیٹ میں آگیا۔

شہر قائد میں سورج آگ برسانے لگا اور  سمندری ہوائیں بند ہوگئیں، محکمہ موسمیات کے مطابق اس وقت شمال مغرب کے ریگستانی علاقوں سے گرم  ہوائیں چل رہی ہیں۔

محکمہ موسمیات کے مطابق 8 مئی تک معمول سے زیادہ گرمی پڑنے کا امکان ہے اور درجہ حرارت 42 ڈگری سینیٹی گریڈ تک جاسکتا ہے۔

ماہرین موسمیات کے مطابق اگر 5 دن تک درجہ حرات معمول سے 5 ڈگری زیادہ ہو تو اسے ہیٹ ویو کہا جاتا ہے، کراچی میں گزشتہ 30 سال سے مئی کا درجہ حرارت 35 اعشاریہ 5 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہا ہے۔

شدید گرمی کے باعث اسپتالوں میں ہیٹ ویو ایمرجنسی وارڈز قائم کردیئے گئے ہیں ، طبی ماہرین نے شہریوں کو سحر اور افطار میں پانی زیادہ پینے ، سر پر گیلا کپڑا رکھ کر گھروں سے نکلنے اور پرہجوم مقامات سے دور رہنے کا مشورہ دیا ہے۔

ٹرینڈنگ

مینو