کراچی میں ہیٹ ویو کی پیش گوئی

محکمہ موسمیات نے کراچی میں 5 سے 8 مئی تک ہیٹ ویو کی پیش گوئی کردی۔

شہر قائد کا درجہ حرارت بڑھنے لگا، آئندہ 24 گھنٹے میں درجہ حرارت 37 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق 5 سے 8 مئی کے دوران کراچی کا درجہ حرارت 42 ڈگری سینٹی گریڈ ہونے کا خدشہ ہے، ہیٹ ویٹ کے دوران سمندری ہوائیں بند رہیں گی۔ طبی ماہرین نے شہریوں کو گھروں میں رہنے اور سحری و افطاری میں زیادہ سے زیادہ پانی پینے کا مشورہ دیا ہے۔

خیبرپختونخوا ، اسلام آباد ، بالائی پنجاب ، کشمیر اور گلگت بلتستان میں 24 گھنٹے کے دوران آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

ٹرینڈنگ

مینو