بابر اعظم کے شاندار 70 رنز

کراچی کنگز نے پی ایس ایل فائیو کے 15 ویں میچ میں پشاور زلمی کو 6 وکٹوں سے شکست دیدی، بابر اعظم نے 59 بالز پر شاندار 70 رنز بنائے۔

راولپنڈی اسٹیڈیم میں 152 رنز ہدف کا تعاقب کرنے کیلئے کراچی کے اوپنر بابراعظم اور شرجیل خان میدان میں آئے۔

حسن علی نے ابتدا ہی میں شرجیل خان کو ایل بی ڈیلیو کردیا۔ بال اگرچہ لیگ اسٹمپ کے باہر گری تھی لیکن ریویو نہ لینے کے باعث امپائر کا فیصلہ تبدیل نہیں ہوا۔

بابر اور ہیلز نے نو رنز سے زیادہ کی اوسط سے 101 رنز کی پارٹنر شپ قائم کی لیکن پھر یاسر شاہ نے ہیلز کی وکٹ اڑا دی۔ ہیلز نے 49 رنز بنائے۔

کیمرون ڈیلپورٹ نے یاسر شاہ کی بال پر زور دار شاٹ لگانے کی کوشش کی لیکن وہ کیچ آوٹ ہوگئے، انھوں نے صرف 2 رنز بنائے تھے۔

بابر اعظم نے 70 رنز بنائے اور آوٹ نہیں ہوئے۔

اس سے پہلے محمد عامر نے چیمپئنز ٹرافی کی یاد تازہ کی اور انھوں نے پہلی ہی گیند پر پشاور کے ٹام بینٹن کو صفر پر پویلین بھیج دیا۔

محمد عامر نے تیسری ہی گیند پر حیدر علی کو کلین بولڈ کیا۔

عامر یامین نے تیسرے اورر میں کامران اکمل کی وکٹ لی انھوں نے صرف 4 رنز بنائے تھے۔

عمر خان نے دسویں اوور میں لونگ سٹون کو 25 رنز پر آؤٹ کیا ، ان کا کیچ بابر اعظم نے باؤنڈری پر پڑا۔

اس موقع پر شعیب ملک نے ٹیم کو سہارا دیا اور نصف سنچری مکمل کی۔

گریگوری محمد عامر کی سلو بال سمجھ نہ سکے اور آوٹ ہوگئے، انھوں نے 25 رنز بنائے تھے۔

محمد عامر نے ہی کارلوس برایتھ ویٹ کو آوٹ کیا۔

کرس جارڈن نے یارکر پر وہاب ریاض کو پویلین بھیج دیا۔ ریاض نے صرف 2 رنز بنائے۔

شعیب ملک نے ٹیم کو سہارا دیا اور شاندار 68 رنز بنائے۔

شعیب ملک کی وکٹ کرس جارڈن نے لی۔ کراچی کے محمد عامر نے 25 رنز دے کر 4کھلاڑیوں کو پویلین بھیجا ، انھیں میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا، کرس جارڈن نے 33 رنز دے کر 2 کھلاڑیوں کو آوٹ کیا، عمر خان اور عامر یامین ایک ایک وکٹ لینے میں کامیاب ہوئے۔

ٹرینڈنگ

مینو