کراچی: وسطی میں سب سے زیادہ کورونا کیسز

کراچی کے ضلع وسطی نے کورونا کیسز میں شہر کے دیگر اضلاع کو پیچھے چھوڑ دیا ہے جبکہ لاڑکانہ میں بھی پہلے سے زیادہ کیس رپورٹ ہوئے ہیں۔

سندھ میں گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران 3 ہزار 534 ٹیسٹ کئے گئے اور 453 کیسز رپورٹ ہوئے ، اس اعتبار سے اگرچہ مریض رپورٹ ہونے کی شرح کم ہوئی لیکن 335 افراد شہر قائد میں متاثر ہوئے ہیں۔ صوبے میں پہلی بار 14 افراد کا انتقال بھی ہوا ہے۔

شہر قائد میں رپورٹ 335 نئے کیسز میں اکثریت ضلع وسطی کی ہے جہاں 91 مریضوں کو اسپتال لے کر جانا پڑا، شرقی میں 69 اور ملیر میں 33 افراد کا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا ہے۔

ضلع جنوبی میں 81 ، کورنگی میں 33 اور ضلع غربی میں 28 افراد متاثر ہوئے ہیں۔

لاڑکانہ میں 35 نئے مریض سامنے آئے، خیرپور میں 16 ، سکھر 12 ، حیدرآباد 9 ،  کشمور 8 اور سانگھڑ میں 3 افراد وبا سے متاثر ہوئے۔

ٹرینڈنگ

مینو