ڈاکٹروں نے کچرے کے تھیلے کیوں پہننے ؟

میئر کراچی وسیم اختر نے کورونا وبا پھیلتے ہی کراچی کو بھلا دیا، پہلے سے نظر انداز عباسی شہید اسپتال کا مزید برا حال ہوگیا۔

کراچی کی انتظامیہ گھوڑے بیچ کر سو گئی، وسائل کی کمی کا شکوہ کرنے والے میئر وسیم اختر نے کورونا کے خلاف جنگ میں فرنٹ لائن سولجرز کو بھی نظرانداز کردیا۔

وبا شہر میں پھیل گئی اور عباسی شہید اسپتال کے ڈاکٹروں کو جدید آلات تو کیا حفاظتی لباس بھی نہ مل سکا، کچرے کے تھیلے پہننے پر مجبور طبی عملے نے تنگ آکر اپنی تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کردیں۔

تصاویر منظر عام پر آتے ہی سوشل میڈیا صارفین نے میئر وسیم اختر پر تنقید شروع کردی، ایسے میں امیر جماعت اسلامی کراچی نعیم الرحمن اور الخدمت کے عہدیداروں نے حکام سے ملاقات کرکے حفاظتی لباس اور دیگر سامان کا عطیہ کیا ہے۔

جماعت اسلامی نے نہ صرف یہ سامان عباسی شہید اور قطر اسپتال کیلئے دیا بلکہ اپنے بھرپور تعاون کی یقین دہانی بھی کرائی۔

ٹرینڈنگ

مینو