مریض سے ملنے والوں کے بھی ٹیسٹ

ملک میں کورونا وائرس کا ایک اور کیس سامنے آگیا، وزیراعلی ہاوس کراچی میں اجلاس کے دوران بتایا گیا کہ متاثرہ شخص سے رابطے میں رہنے والے افراد کے بھی ٹیسٹ کئے جائیں گے۔

سندھ میں کورونا کا یہ تیسرا کیس ہے ،69 برس کا یہ مریض 25 فروری کو ایران سے واپس آیا تھا، وزیراعظم کے معاون خصوصی ڈاکٹر ظفر مرزا نے بھی سندھ میں نئے کیس کی تصدیق کردی ہے۔

کراچی میں پہلے سے زیرعلاج 2افراد کی حالت بہتر ہے اور حکومت کا کہنا ہے کہ ایک کو جلد ڈسچارج کردیا جائے گا۔

ملک میں اب تک 6 کیسز رپورٹ ہوچکے ہیں۔ گلگت کی رہائشی 45 سالہ خاتون سمیت 3 مریض پمز اسپتال میں داخل ہیں اور ان کا علاج جاری ہے۔

ٹرینڈنگ

مینو