مریض سے ملنے والوں کے ٹیسٹ کرانے کافیصلہ

کراچی میں کورونا کا ایک مریض صحت یاب ہوا تو ایک اور کیس رپورٹ ہوگیا، ملک میں کیسز کی تعداد 7 ہوگئی ہے۔

وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ کی زیرصدارت کورونا ٹاسک فورس کا اجلاس ہوا، اس دوران بتایا گیا کہ محکمہ صحت سندھ نے ابتک 107 سیمپلز ٹیسٹ کئے ہیں، ان میں سے 4 مثبت آئے ہیں۔ ایک مریض یحییٰ جعفری صحت یاب ہوچکا ہے جبکہ نئے مریض کا تعلق کراچی سے ہے۔

اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ متاثرہ شخص کے رشتے داروں اور ملنے والوں کے بھی ٹیست کئے جائیں گے۔

یاد رہے کہ 22 برس کے یحییٰ جعفری جامعہ کراچی کے طالب علم ہیں ، ان کے کورونا وائرس سے متاثر ہونے کی تصدیق 26 فروری کو کی گئی تھی اور انھیں صحت یاب ہونے کے بعد ہفتے کو گھر جانے کی اجازت دیدی گئی تھی۔

ٹرینڈنگ

مینو