کراچی نے 10 وکٹوں سے شکست دیدی

پی ایس ایل فائیو کے 26 ویں میچ میں کراچی کنگز نے لاہور قلندرز کو 10 وکٹوں سے شکست دیدی۔

سپر لیگ کے انتہائی اہم میچ میں لاہور قلندرز نے کراچی کنگز کو فتح کیلئے صرف 151 رنز کا ہدف دیا تھا، کراچی نے یہ ہدف 17 اعشاریہ 1 اوور میں حاصل کرلیا۔

اوپنرز بابر اعظم نے 69 رنز کی اننگز کھیلی۔

شرجیل خان نے 74 رنز بنائے اور ناقابل شکست رہے۔ لاہور کو کیچز چھوڑنا مہنگا پڑگیا۔

اس سے پہلے لاہور کی جانب سے بیٹنگ کا آغاز سہیل اختر اور فخر زمان نے کیا تھا، عمید آصف نے فخر زمان کو اس وقت آوٹ کیا جب انھوں نے صرف 17 رنز بنائے تھے۔

فخر زمان کے بعد آنے والے کرس لین بھی صرف 5 رنز ہی بناسکے اور چھکا لگانے کی کوشش میں کیچ دے بیٹھے۔

بین ڈنگ اس بار بھی ببل پھلاتے آئے لیکن کچھ کر نہ پائے۔

لاہور کو جن پر مان تھا وہ بین صرف 9 رنز پر کیچ دے بیٹھے۔

کپتان سہیل اختر نے ذمے دارانہ بیٹنگ کی ، وہ  8 چوکوں اور 2 چھکوں کی مدد سے 68 رنز بنا کر آوٹ ہوئے۔

سمیت پٹیل صرف 5 رنز بنا پائے تھے جب اونچا شاٹ کھیلنے کے بعد انھیں پویلین واپس جانا پڑگیا۔

محمد حفیط نے جارحانہ بیٹنگ کی اور 35 رنز کی اننگز کھیلی ، کراچی کنگز کے عمید آصف اور ارشد اقبال نے 2 ، 2 کھلاڑیوں کو آوٹ کیا جبکہ کرس جورڈ ایک وکٹ لے سکے۔

ٹرینڈنگ

مینو