جاں بحق افراد میں 3خواتین اور 2 بچے بھی شامل

کراچی کے علاقے گولیمار نمبر 2 میں 5 منزلہ عمارت قریبی عمارتوں پر گر گئی، سانحے میں 3 خواتین اور 2 بچوں سمیت 6 افراد جاں بحق ہوئے جبکہ ملبے سے 2 بچوں کو زندہ نکال لیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق پھول والی گلی میں فاطمہ بلڈنگ انتہائی خستہ حال تھی اور مقامی افراد کے مطابق یہاں 4 خاندان رہائش پذیر تھے، زخمیوں کو سریئے کاٹ کا ملبے سے نکالا گیا ، امدادی کارروائیوں میں پاک فوج کے جوانوں اور دیگر اداروں کے اہلکاروں نے بھی حصہ لیا، جاں بحق افراد میں یحییٰ ، غلام مصطفی ، حیدر ، مریم اور حرا بھی شامل ہیں۔ 2 بچوں سمیت 13زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

کراچی: گولیمار میں عمارت گرنے سے دو افراد جاں بحق

Posted by Zabar News on Thursday, March 5, 2020

عمارت تباہ ہونے سے قریب 2 عمارتوں کو شدید نقصان پہنچا ، حکام نے چوتھی عمارت بھی ناقابل رہائش قرار دے کر خالی کرالی ہے۔ علاقے میں لوگوں نے بتایا کہ 5 منزلہ عمارت کے اوپر ایک اور فلور بنایا جارہا تھا جس سے عمارت زمین میں دھنس گئی۔

کراچی: گولیمار میں عمارت گرنے سے دو افراد جاں بحق

کراچی: گولیمار میں عمارت گرنے سے دو افراد جاں بحق

Posted by Zabar News on Thursday, March 5, 2020

مقامی افراد کہتے ہیں عمارت 3 سے 4 سال پرانی ہے البتہ ایڈیشنل ڈائریکٹر ایس بی سی اے کا کہنا ہے کہ پرانی عمارت پر 5 ماہ پہلے مزید تعمیرات کی گئی تھیں، اس سے وزن بڑھا اور عمارت دھنس گئی۔ یہ عمارت غیر قانونی طور پر تعمیر کی گئی تھی اور سانحہ سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کے افسران کی غلطی کے باعث پیش آیا۔ وزیراعلی مراد علی شاہ نے سانحے کا نوٹس لے کر عمارت کی تعمیر سے متعلق رپورٹ طلب کرلی ہے۔

ٹرینڈنگ

مینو