کرفیو کی تردید، 3 دن گھروں میں رہنے کی اپیل

سندھ حکومت نے عوام سے 3 دن گھروں میں رہنے کی اپیل کرتے ہوئے کرفیو  لگانے کی خبروں کو بے بنیاد قرار دیدیا ہے۔

وزیراعلی سندھ نے شہریوں سے 3 دن آئیسولیشن میں جانے کی اپیل کی ہے، ان کا کہنا ہے کہ عوام کا گھروں میں رہنا ان کی زندگی کیلئے ضروری ہے۔

وزیرتعلیم سندھ سعید غنی نے اتوار سے کرفیو لگانے کی خبروں کو افواہ قرار دیا ہے، وہ کہتے ہیں سوشل میڈیا پر افواہیں پھیلائی جارہی ہیں، عوام خوفزدہ نہ ہوں ، لوگوں کو صرف گھروں میں رہنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

ٹرینڈنگ

مینو