کسی ذمے دار کو نہیں چھوڑیں گے، وزیراعظم

وزیراعظم عمران خان نے آٹے اور چینی کے بحران میں حکومتی کوتاہی کا اعتراف کرلیا۔

لاہور میں صحت انصاف کارڈ تقسیم کرنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ وہ تسلیم کرتے ہیں چینی اور آٹا حکومتی کوتاہی کے باعث مہنگا ہوا، معاملے کی تحقیقات ہورہی ہے ، حکومت کو معلوم ہورہا ہے کون کون ملوث تھا اور کس کس نے فائدہ اٹھایا، کسی ذمے دار کو نہیں چھوڑا جائے گا۔

انھوں نے بتایا کہ مہنگائی بڑھنے کی دو وجوہات ہیں ، ان میں ماضی کی حکومت کے اقدامات اور روپے کی قدر میں کمی شامل ہیں، اب حکومت ایسا سسٹم لے کر آئے گی کہ اشیا کی قلت کا پہلے سے علم ہوگا.

وزیراعظم نے بتایا کہ روپے کی قدر کم ہونے سے گھی کی قیمت بڑھی ، اصلاحات کے تحت اسپتالوں میں انتظامی تبدیلیاں لائی جارہی ہیں لیکن افسوس کچھ لوگ اس کے مخالف ہیں۔ منصوبہ بندی کے تحت حکومت کے خلاف مہم چلائی جارہی ہے ، باقاعدہ منصوبہ بنا کر یہ تاثر دیا جا رہا ہے کہ ملک میں صورتحال ٹھیک نہیں ہے۔

اس سے پہلے وزیراعظم نے پنجاب سیف سٹی اتھارٹی ہیڈ آفس کا دورہ کیا اور اجلاس کی صدارت کی۔ عمران خان نے پولیس خدمت مرکز کے گلوبل پورٹل کا افتتاح بھی کیا۔

ٹرینڈنگ

مینو