کوئٹہ 3.2 اوورز میں ہدف حاصل کرنے میں ناکام

دفاعی چیمپئن کوئٹہ گلیڈی ایٹرز پی ایس ایل کے اہم میچ میں کراچی کنگز کو 5 وکٹوں سے ہرا کر بھی ایونٹ سے باہر ہوگئی۔ سپر لیگ کا پہلا سیمی فائنل ملتان سلطانز اور پشاور زلمی کے درمیان ہوگا جبکہ دوسرے سیمی فائنل میں کراچی کنگز اور لاہور قلندرز آمنے سامنے ہوں گی۔

کوئٹہ نے 151 رنز ہدف کے تعاقب میں بیٹنگ شروع کی تو اوپنر احمد شہزاد دوسری ہی گیند پر آوٹ ہوگئے، خرم منظور نے 63 رنز بنا کر وقاص مقصود کی گیند پر کیچ دے دیا،  سرفراز احمد 2 رنز کے مہمان ثابت ہوئے، شین واٹسن 34 گیندوں پر 66 رنز بنا کر پویلین واپس گئے، بین کٹنگ کوئی بھی رن بنائے بغیر کیچ آؤٹ ہوگئے۔کوئٹہ کو سیمی فائنل میں رسائی کیلئے 151 رنز کا ہدف 3 اعشاریہ 2 اوورز میں حاصل کرنا تھا لیکن وہ اس میں ناکام ہوگئی۔

اس سے پہلے کراچی نے بیٹنگ شروع کی تو اسے ابتدا ہی میں شرجیل خان کا نقصان اٹھانا پڑا جنھیں نسیم شاہ نے صفر پر بولڈ کیا ، افتخار احمد 21 اور بابر اعظم 32 رنز بنا کر چلتے بنے۔

کیمرون ڈیلپورٹ نے 44 گیندوں پر 62 رنز کی اننگز کھیلی، انھیں محمد حسنین نے بولڈ کیا۔  والٹن 26، اسامہ میر 1 اور رضوان صفر پر آوٹ ہوئے، کوئٹہ کے نسیم شاہ نے 2 ، حسنین ، فواد اور سہیل خان نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔

ٹرینڈنگ

مینو