کوئٹہ کو 30 رنز سے شکست

ملتان سلطانز نے لی روسو کی شاندار سنچری کی بدولت کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو پی ایس ایل کے 12 ویں میچ میں شکست دیدی۔

ملتان سلطانز نے پہلے کھیلتے ہوئے کوئٹہ کو فتح کیلئے 200 رنز کا ہدف دیا ، اوپنر ذیشان اشرف 8 رنز بنا کر آوٹ ہوئے ، محمد نواز نے جیمز ونس کو اس وقت پویلین بھیجا جب انھوں نے 29 رنز بنائے تھے۔ معین علی پچھلے میچ کی کارکردگی نہ دہرا سکے اور صرف 6 رنز بنا کر بولڈ ہوگئے۔

اس موقع پر شان مسعود اور رلی روسو نے ذمے دارانہ بیٹنگ کا مظاہرہ کیا، شان نے 6 چوکے لگائے اور 32 گینیں پر 46 رنز بنا کر آوٹ ہوئے۔ البتہ رلی روسو چھکے اور چوکے لگاتے رہے، انھوں نے  6 چھکے اور 10 چوکے لگا کر پی ایس ایل کی تیز ترین سنچری بنائی۔

ملتان نے 5 وکٹوں کے نقصان پر 199 رنز بنائے اور کوئٹہ کو فتح کیلئے 200 رنز کا ہدف دیا۔

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے جیسن رائے کو بلاول بھٹو نے 30 رنز پر آوٹ کیا،  احسن علی 14 رنز بنا کر چلتے بنے ، اعظم خان 6 اور بین کٹنگ 12 رنز بنا کر پویلین واپس چلے گئے۔

شین واٹسن نے 7 چھکے اور 7 چوکے لگائے ، وہ 41 گیندوں پر 80 رنز بنا کر آوٹ ہوئے۔ سرفراز احمد نے 3 رنز بنا کر اپنی وکٹ گنوائی ، کوئٹہ کی اننگز 169 تک محدود رہی اور اسے 30 رنز سے شکست ہوئی، ملتان کے بلاول بھٹی نے 3، عمران طاہر نے 2اور خوشدل شاہ نے ایک وکٹ حاصل کی۔

ٹرینڈنگ

مینو