کورونا:اموات 117، کیسز 6300

کورونا نے مزید 10 گھر اجاڑ دیئے ، ملک میں جاں بحق افراد کی تعداد 117  اور کیسز 6ہزار 300 ہوگئے، ایک ہزار 446 افراد صحت یاب بھی ہوئے ہیں۔

سندھ میں کورونا کے مزید 6 مریض جاں بحق ہوگئے جس کے بعد ہلاک افراد کی تعداد 41 ہوگئی، کیسز بڑھ کر  ایک ہزار 668 ہوچکے ہیں۔

کورونا پنجاب میں 28 افراد کی جان لے چکا ہے ، کیسز بڑھ کر 3 ہزار 16 ہوچکے ہیں جن میں 91 قیدی بھی شامل ہیں۔ اسلام آباد میں مریضوں کی تعداد 140 ہے اور ایک مریض کا انتقال بھی ہوا ہے۔

وبا بلوچستان میں 281 افراد کو متاثر کرچکی ہے ان میں 18 ڈاکٹر بھی شامل ہیں، صوبے میں ابتک 2 افراد کا انتقال ہوا ہے۔ وائرس سے خیبرپختونخوا میں مزید 4 افراد لقمہ اجل بنے ہیں اور اموات 42 ہوگئی ہیں، کیسز بھی بڑھ کر 912 ہوچکے ہیں۔

گلگت بلتستان میں کیسز 237 ہیں اور ایک ڈاکٹر سمیت 3 افراد جاں بحق ہوچکے ہیں۔ آزاد کشمیر میں ابتک 46 افراد کا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا ہے۔

ٹرینڈنگ

مینو