کورونا:مزید 22 اموات، تعداد 299 ، کیسز 13871

ملک میں کورونا وائرس کے مزید 15 مریضوں کا انتقال ہوگیا جس کے بعد جاں بحق افراد کی تعداد 292ہوگئی، کیسز بڑھ کر 13 ہزار 871 ہوگئے ، ان میں سے 3 ہزار 29 مریض صحت یاب ہوچکے ہیں۔

سندھ میں کورونا کے 4 مریضوں نے دم توڑ دیا ، جاں بحق افراد کی 85 ہوگئی ، 341 نئے مریضوں کے بعد اب کیسز 4 ہزار 956 ہوگئے ہیں، ان میں سے 24 افراد کی حالت تشویشناک ہے۔ بلوچستان میں 2 مریضوں کا انتقال ہوا اور اموات 13 ہوگئیں، وبا نے صوبے میں 781 افراد کو متاثر کیا ہے۔

پنجاب میں مزید 10 اموات کے بعد ہلاکتیں 91 ہوگئیں، 80 نئے مریض رپورٹ ہوئے اور کیسز بڑھ کر 5 ہزار 640 ہوگئے ان میں 86 قیدی بھی شامل ہیں۔ اسلام آباد میں 10 افراد کا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا اور کیسز 245 ہوگئے ہیں، وفاقی دارالحکومت میں 3 افراد کا انتقال بھی ہوچکا ہے۔

خیبر پختونخوا میں مزید 6 مریض چل بسے ، ان میں سے 4 کا انتقال پشاور جبکہ 2 کا مالاکنڈ اور باجوڑ میں ہوا، اب اموات بڑھ کر 104 ہوگئیں جبکہ 120 نئے مریضوں کے بعد کیسز ایک ہزار 984 ہوگئے۔ گلگت بلتستان میں 3 افراد کا انتقال ہوچکا ہے اور کیسز 320 ہیں، وبا نے آزاد کشمیر میں 59 افراد کو متاثر کیا ہے۔  یکم رمضان کو ملک بھر میں 17 اموات ہوئی تھیں اور کیسز 12 ہزار 659 تھے۔  2 رمضان کو مزید 12 افراد نے دم توڑا اور کیسز 13 ہزار 318 ہوچکے تھے۔

ٹرینڈنگ

مینو