کورونا:مزید24 اموات،کیسز 20ہزار سے زائد

ملک میں کورونا وائرس نے مزید 24 افراد کی جان لے لی، وبا اب تک 459 زندگیاں نگل چکی ہے جبکہ کیسز بڑھ کر 20 ہزار 134 ہوگئے ہیں ان میں سے 4 ہزار 817 مریض صحت یاب بھی ہوئے ہیں۔

پنجاب میں مزید 6 مریضوں کا انتقال ہوا اور صوبے میں جاں بحق افراد کی تعداد 121 ہوگئی ، 640 نئے مریض اسپتال پہنچائے گئے اور کیسز بڑھ کر 7 ہزار 494 ہوگئے ، لاہور پنجاب میں سب سے زیادہ متاثر شہر ہے۔ اسلام آباد میں مزید 28 مریض رپورٹ ہوئے اور کیسز کی تعداد 393 ہوگئی، دارالحکومت میں 4 افراد کا انتقال بھی ہوچکا ہے۔

سندھ میں چونکہ کورونا ٹیسٹ زیادہ کئے جارہے ہیں اس لئے کیسز بھی آبادی کے تناسب سے پنجاب سے زیادہ ہیں۔ صوبے میں کورونا کے مزید 8 مریضوں کا انتقال ہوا اور اب اموات 130 ہوچکی ہیں، 363 نئے کیسز کے بعد مریضوں کی تعداد 7 ہزار 465 ہوگئی ہے۔

خیبرپختونخوا اموات کے اعتبار سے زیادہ متاثرہ صوبہ ہے ، یہاں مزید 8 مریضوں نے دم توڑا اور اموات 180 ہوگئیں، مزید 222 افراد متاثر ہوئے اور کیسز 3 ہزار 129 ہیں۔ بلوچستان میں دو مریضوں کا انتقال ہوا اور کورونا ابتک 21 افراد کی جان لے چکا ہے اور ایک ہزار 172 شہری متاثر ہوئے ہیں۔

گلگت بلتستان میں مریضوں کی مجموعی تعداد 356 ہے اور 3 اموات ہوچکی ہیں ، آزاد کشمیر میں 5 نئے مریضوں کے بعد متاثرین 71 ہوگئے ہیں۔ حکومتی اعداد و شمار کے مطابق اب تک صرف 2 لاکھ 3 ہزار شہریوں کا کورونا ٹیسٹ کرایا جاچکا ہے اور اس اعتبار سے کیسز کی شرح 9 فیصد سے زیادہ بنتی ہے۔

ٹرینڈنگ

مینو