3 مریض سعودی عرب سے آئے

پنجاب میں کورونا کا پہلا کیس رپورٹ ہوا ہے، سندھ میں 4 اور اسلام آباد میں ایک کیس سامنے آیا ہے، ملک بھر میں رپورٹ کیسز کی تعداد 39 ہوگئی ہے۔

سندھ میں کورونا کے 3 مریض سعودی عرب سے کراچی آئے تھے جبکہ ایک مریض کی کوئی ٹریول ہسٹری نہیں ہے، صوبے میں ابتک 21 کیس رپورٹ ہوئے ہیں اور 2 مریضوں کو صحت یاب ہونے پر ڈسچارج کیا جاچکا ہے۔

اسلام آباد میں پاکستان انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز (پمز) کے ترجمان نے بتایا کہ نیا مریض پہلے سے زیرعلاج خاتون کا شوہر ہے، ہفتہ کو خاتون کے کورونا سے متاثر ہونے کی تصدیق ہوئی تھی۔ میاں بیوی آئی سولیشن وارڈ میں زیرعلاج ہیں۔

پمز میں اس وقت کورونا کے 4 مریض ہیں،یہ چاروں آئیسولیشن وارڈ میں ہیں جبکہ روزانہ درجنوں افراد کے ٹیسٹ بھی کئے جارہے ہیں۔

ٹرینڈنگ

مینو