امریکا:7400ہزار اموات، نئے گڑھ کون سے؟

امریکا میں کورونا سے ہلاک افراد کی تعداد 7ہزار 4سو سے زائد اور کیسز بڑھ کر پونے 3 لاکھ ہوگئے ہیں۔ طبی ماہرین نے نیویارک کے علاوہ اب دیگر ریاستوں کی نشاندہی کی ہے جہاں بڑے پیمانے پر اموات کا خدشہ ہے۔ 

ایک کے بعد دوسری لاش، دن بھر اموات، عملے کیلئے میتیں گننا مشکل ہوگیا، نیویارک میں کورونا سے ہلاک افراد کی تعداد چین میں اموات کے قریب پہنچ گئی ہے۔

کورونا سے متاثرہ نیوجرسی کا دوسرا نمبر ہے ، کیلی فورنیا ، مشی گن اور فلورڈیا باالتریب تیسرے ، چوتھے اور پانچویں نمبر پر ہیں۔

نیویارک شہر کے بعد اب مشی گن کے اہم شہر ڈیٹرائٹ میں ہلاکتوں کی تعداد بڑھنے کے خدشات ظاہر کئے جاررہے ہیں، طبی ماہرین لوزیانا ، جارجیا ، الی نوائے اور کنیٹیکٹ میں مریضوں کی تعداد دیکھ کر پریشان ہیں ، خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے کہ چند روز میں یہاں صورتحال بد سے بدتر ہوجائے گی۔

امریکا اس وقت دنیا کا سب سے زیادہ متاثرہ ملک ہے اور صورتحال میں فوری بہتری کا کوئی امکان ہے، ماہرین خدشات ظاہر کرچکے ہیں کہ وبا ختم ہونے تک 2 لاکھ امریکی شہری زندگیوں سے محروم ہوسکتے ہیں۔

ٹرینڈنگ

مینو