مارکیٹس میں دھڑا دھڑ خریداری، شیلفس خالی

کورونا وائرس پھیلنے کے بعد امریکا میں لوگ افراتفری کے شکار ہیں، مارکیٹس سے دھڑا دھڑ خریداری کی جارہی ہے۔

فلوریڈا میں چند کیسز رپورٹ ہوئے ہیں لیکن مارکیٹس میں رش بڑھ گیا ہے، لوگوں زیادہ سے زیادہ اشیا خریدنا چاہتے ہیں تاکہ کم سے کم مارکیٹ میں آنا پڑے۔

کئی مارکیٹس میں ٹوائلٹ پیپرز ، ٹشوز اور سوپ ختم ہوچکے ہیں۔ شیلفس خالی ہیں اور لوگوں کو مایوس واپس جانا پڑا ہے۔

یہ لاس اینجلس کی مارکیٹ کا منظر ہے جہاں لوگوں نے ٹرالیاں بھر لی ہیں لیکن ابھی خریداری ختم نہیں ہوئی۔

جنھوں نے کئی دن کا سامان جمع کرلیا وہ خوش ہیں اور باقی قطار میں لگ کر اپنی باری کا انتظار کر رہے ہیں۔

نیویارک کی مختلف مارکیٹس میں آج کل ایسے مناظر عام دیکھنے کو ملتے ہیں کیونکہ لوگوں کی بڑی تعداد غیر ضروری طور پر مارکیٹس سے خریداری کر رہی ہے۔

نیویارک میں ان دنوں ماسک اور ہینڈ سینی ٹائزرز کی خریداری عروج پر ہے۔ لوگ خوفزدہ ہیں ، اتفراتفری کا عالم ہے اور لوگ سامان جمع کررہے ہیں۔

ٹرینڈنگ

مینو