امریکا : پاکستانیوں کی اموات کا معاملہ

امریکا میں پاکستانی سفارتخانے نے واضح کیا ہے کہ نیویارک اور نیوجرسی سمیت کسی بھی ریاست میں کورونا سے پاکستانی امریکن کے جاں بحق ہونے کی تصدیق نہیں ہوئی ہے۔

واشنگٹن میں پاکستانی سفارت خانے کی ترجمان مس زوبیا مسعود نے زبرنیوز کو بتایا کہ امریکا میں مجموعی اموات کی حتمی تعداد فی الحال نہیں بتائی جاسکتی۔ اموات کی خبریں غیر مصدقہ ذرائع سے سامنے آرہی ہیں جن کی تصدیق نہیں کی جاسکتی، ہیوسٹن ، شکاگو یا لاس اینجلس میں پاکستانی قونصل خانوں کو بھی کورونا سے پاکستانی امریکنز کی اموات کی اطلاعات نہیں ملی ہیں۔ سفارتخانہ اور قونصل خانے کمیونٹی رہنماوں سے رابطے میں ہیں۔

کورونا نے دنیا میں سب سے زیادہ امریکا کو متاثر کیا ہے ، جمعہ کو یہاں 2 ہزار افراد نے دم توڑا تھا اور ہزاروں نئے کیس رپورٹ ہوئے تھے ، نیویارک امریکا کی سب سے متاثرہ ریاست ہے اور یہاں پاکستانیوں کی بڑی تعداد آباد ہے۔

ٹرینڈنگ

مینو