کورونا: دنیا بھر میں کاروباری سرگرمیاں متاثر

کورونا دنیا بھر میں تقریبا 3 ہزار 4 سو افراد کی  جان لے چکا ہے ، چین میں مزید 30 اور امریکا میں مزید 2 اموات ہوئی ہیں، امریکا میں ابتک 14 افراد ہلاک ہوچکے ہیں، کورونا سے اٹلی میں  148 ،ایران108  ، عراق میں 3 اور جنوبی کوریا میں 40 افراد زندگی کی بازی ہار چکے ہیں۔

یورپی ممالک میں سب سے زیادہ خراب صورتحال اٹلی میں ہے یہاں نہ صرف اموات میں اضافہ ہورہا ہے بلکہ مریضوں کی تعداد بھی کنٹرول نہیں کی جاسکی ہے۔ ملک میں تقریبا 4 ہزار کیسز رپورٹ ہوچکے ہیں اور شہری خوفزدہ ہیں۔

فرانس میں اب تک 7 اموات ہوئی ہیں اور مریضوں کی تعداد تقریبا سوا 4 سو ہوچکی ہے۔ اگرچہ یہاں اٹلی جیسے حالات نہیں لیکن سیاحت بری طرح متاثر ہوئی ہے۔

برطانیہ میں کورونا سے پہلی ہلاکت کے بعد عوام تشویش میں مبتلا ہیں، مریض نہ صرف انگلینڈ بلکہ اسکاٹ لینڈ ،  ویلز اور شمالی آئرلینڈ میں بھی رپورٹ ہوئے ہیں۔ سوئٹزر لینڈ میں ایک مریض کا انتقال ہوا ہے جبکہ اسپین میں 3 اموات ہوئی ہیں اور تقریبا 3 سو مریض رپورٹ ہوئے ہیں۔

امریکا کی ریاست میری لینڈ بھی کورونا سے متاثر ہوئی ہے اور یہاں 3 کیسز سامنے آئے ہیں ، کیلی فورنیا میں ایمرجنسی لگائی گئی ہے اور کروز شپ روک کر 25 سو مسافروں کا ٹیسٹ کیا گیا ہے۔

برٹش ایئرویز کی صرف یہی نہیں اکثر پروازوں میں یہی صورتحال ہے ، کورونا سے ایئرلائن انڈسٹری بری طرح متاثر ہوئی اور اس سال 113 ارب ڈالر نقصان کا خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے۔

مختلف ممالک میں ہوٹل انڈسٹری تباہی کے دہانے پر ہے، صنعتی ، مالیاتی اور انرجی سے متعلق کمپنیوں کے شیئرز کی خریداری کم ہوئی ہے جبکہ امریکی صدر نے بھی ملکی معیشت بری طرح متاثر ہونے کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔

ٹرینڈنگ

مینو