کورونا: اموات 107، 5984 کیسز

پاکستان میں کورونا وائرس سے مزید 11 اموات کے بعد جاں بحق افراد کی تعداد 107 ہوگئی، 5 ہزار 984 افراد اب تک متاثر ہوئے ہیں اور ایک ہزار 378 صحت یاب ہوئے ہیں۔

وبا نے سندھ میں مزید 4 گھر اجاڑ دیئے اور اموات کی تعداد 35 ہوگئی، صوبے میں ہلاکتوں کی شرح 2 اعشاریہ 3 فیصد ہے، مزید مریض بھی سامنے آئے ہیں اور کیسز ایک ہزار 518 ہوچکے ہیں۔

پنجاب میں مزید 4 اموات کے بعد ہلاکتیں 28 ہوگئی ہیں جبکہ کیسز 2ہزار 945 ہیں، ، بلوچستان میں 18 ڈاکٹروں سمیت متاثرہ افراد کی تعداد 248 ہے، صوبے میں 2 افراد لقمہ اجل بنے ہیں۔

خیبرپختونخوا میں مزید تین افراد جاں بحق ہوئے اور اموات 38 ہوگئیں ، یہاں کیسز 865 ہوچکے ہیں، اسلام آباد میں مزید مریض رپورٹ ہونے کے بعد کیسز کی تعداد 131 ہوگئی ، وفاقی دارالحکومت میں ایک شخص کا انتقال بھی ہوا ہے۔

آزاد کشمیر میں کورونا کیسز بڑھ کر 43 ہوچکے ہیں، گلگت بلتستان میں متاثرہ افراد کی تعداد 234 ہے اور یہاں 3 افراد انتقال کرچکے ہیں۔

ٹرینڈنگ

مینو