کورونا: سردخانوں کی بندش، وجہ سامنے آگئی

ایدھی فاونڈیشن نے کورونا کے باعث ملک بھر میں اپنے میت خانے ، سرد خانے اور غسل خانے بند کردیئے ہیں، ایمبولینس کے کئی ڈرائیورز کو قرنطینہ کردیا گیا ہے۔

ایدھی فاونڈیشن کے سربراہ فیصل ایدھی نے میت خانے ، سرد خانے اور غسل خانے بند کرنے کی تصدیق کردی ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ ملک بھر میں سو سے زائد میت خانے، سرد خانے اور غسل خانے ہیں، ہر روز سیکڑوں افراد کی میتیں لائی جاتی ہیں ، علم نہیں جاں بحق افراد کو کورونا وائرس تھا یا نہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ ڈرائیورز کو ماسک اور رین کوٹ دیئے ہیں، ان کے کپڑوں پر جراثیم کش اسپرے کیا جاتا ہے اور ایمبولینس کو بلیچ سے دھونا بھی معمول ہے۔

انھوں نے ڈرائیورز کا ٹیسٹ کرانے کی تصدیق کی اور بتایا کہ سب کے ٹیسٹ منفی آئے ہیں البتہ چند کو کھانسی یا زکام کے بعد قرنطینہ میں بھیجا گیا ہے۔

تھوڑی دیر بعد فیصل ایدھی نے وضاحت کی اور بتایا کہ انھوں نے پنجاب میں مشتبہ کیسز کی بات کی تھی، جاں بحق تمام افراد کورونا کے مریض نہیں ہیں۔

ٹرینڈنگ

مینو