کورونا: ایک لاکھ سے زائد اموات

کورونا وبا نے دنیا بھر میں ایک لاکھ 2 ہزار 500 جانیں لے لیں، کیسز لگ بھگ 17 لاکھ ہوگئے ، برطانیہ میں مزید 980 ، اسپین 523 ، اٹلی 570 ، فرانس 987 ، جرمنی 121 ، ایران 122 ، بیلجئم 500، نیدرلینڈز 115 ، کینیڈا 47 ، سعودی عرب 3 ، متحدہ عرب امارات 2 اور عراق میں مزید ایک شہری انتقال کرگیا۔

برطانیہ میں پچھلے 24 گھنٹے بدترین رہے، ایک دن میں ریکارڈ ہلاکتوں کے بعد اب 8 ہزار 9 سو 58 اموت ہوچکی ہیں، پونے 9 ہزار نئے مریض سامنے آئے ہیں اور متاثرین کی تعداد 73 ہزار 758 تک پہنچ گئی ہے۔

کورونا کے شکار برطانوی وزیراعظم اپنے پیروں پر کھڑے ہوگئے اور ان کی طبیعت بہتر ہورہی ہے ، انھوں نے ڈاکٹر سے بات کی ہے اور طبی عملے کا شکریہ ادا کیا ہے۔

فرانس میں اموات 13 ہزار 2 سو ہوچکی ہیں ، 7 ہزار سے زائد نئے کیس سامنے آئے ہیں اور اب متاثرین کی تعداد ایک لاکھ 24 ہزار 9 سو ہے۔ وبا نے جرمنی میں ابتک 2 ہزار 7 سو 30 شہریوں کی جان لی ہے جبکہ 4 ہزار 9 سو افراد آئی سی یو میں ہیں۔ اٹلی میں اموات کم ہونا شروع ہوئی ہیں لیکن اب تک 18 ہزار 850 افراد جان گنوا چکے ہیں۔

کینیڈا میں اموات ساڑھے 5 سو اور کیسز 22 ہزار سے زائد ہیں ، سعودی عرب میں 47 اور متحدہ عرب امارات میں 16 افراد زندگیوں سے محروم ہوئے ہیں، ایران میں اموات کی تعداد 4 ہزار 232 اور عراق میں 70 ہوچکی ہے۔

ٹرینڈنگ

مینو