کورونا: ریکارڈ 15 اموات، 87 جاں بحق

ملک میں کورونا سے ریکارڈ 15 اموات کے بعد جاں بحق افراد کی تعداد بڑھ کر 87 ہوگئی ، ابتک 5036 شہریوں کے کورونا ٹیسٹ مثبت آچکے ہیں اور 762 افراد صحت یاب بھی ہوئے ہیں۔

کورونا وبا پھیلنے کے بعد سے ایک ہی دن میں ریکارڈ 15 اموات نے شہریوں کی نیندیں اڑادیں، وبا نے سندھ میں مزید 6 گھر اجاڑ دیئے، صوبے میں اموات 28 اور متاثرین کی تعداد 1318 ہوچکی ہے، پنجاب میں بھی 3 افراد کا انتقال ہوا ہے ، یہاں جاں بحق افراد کی تعداد 21 اور کیسز 2429 ہوگئے ہیں۔

کورونا نے خیبرپختونخوا میں 6 افراد کی جان لی اور تعداد 31 ہوگئی، صوبے میں کیسز 697 ہوچکے ہیں ، بلوچستان میں 228 مریض سامنے آچکے ہیں اور 2 افراد کا انتقال ہوا ہے۔

اسلام آباد میں کورونا کے مجموری کیسز کی تعداد 118 ہے ، وفاقی دارالحکومت میں ایک شخص جاں بحق بھی ہوچکا ہے۔ آزاد کشمیر میں متاثرین کی تعداد 34 اور گلگت بلتستان میں 216 ہے، گلگت بلتستان میں 3 افراد انتقال بھی کرچکے ہیں۔

ٹرینڈنگ

مینو