مریض بحرین کے راستے ایران سے آیا ،حکام

زکیر احمد بھٹی

کروناوائرس سعودی عرب پہنچ گیا ، وزارت صحت نے پہلے کیس کی تصدیق کردی ہے۔

حکام کے مطابق مریض ایران سے ہوتا ہوا بحرین کے راستے سعودی عرب پہنچا تھا، محکمہ صحت نے بتایا کہ متاثرہ شخص کے سیمپل لیبارٹری بھجوائے گئے تھے جہاں کورونا وائرس کی تصدیق ہوگئی ہے، مریض سے ملنے جلنے والوں کے بھی ٹیسٹ کئے  جارہے ہیں۔

وزارت صحت نے سعودی شہریوں کو احتیاطی تدابیر پر عمل کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر کسی کو شک ہے کہ وہ وائرس کا شکار ہے تو فوری طور پر ہیلپ لائن 937 پر رابطہ کرے۔

سعودی عرب نے ملک میں کورونا مریضوں کا علاج کرنے کیلئے 25 اسپتالوں کا انتظام کیا ہے، محکمہ صحت نے اتوار کو بتایا تھا کہ اسپتالوں کے 2 ہزار 200 بیڈ قرنطینہ کیلئے مختص کئے گئے ہیں۔

ٹرینڈنگ

مینو