کورونا سے زیادہ اموات ٹریفک حادثات میں ہوتی ہیں

وفاقی وزیر اسد عمر نے کہا ہے کہ کورونا کی وجہ سے ایک کروڑ 80 لاکھ افراد کے بے روزگار ہونے کا خدشہ ہے جبکہ 10 لاکھ چھوٹے ادارے ہمیشہ کیلئے بند ہوسکتے ہیں۔

اسلام آباد میں میڈیا بریفنگ کے دوران اسد عمر نے بتایا کہ چند روز سے اموات میں اضافہ ہورہا ہے ، 6 روز میں روزانہ 24 افراد کا انتقال ہوا ، یہ نمبر مزید بڑھے گا۔ پاکستان میں 10 لاکھ کی آبادی پر 2 اموات ہوئیں،  کورونا وبا دنیا میں جتنی مہلک ہے پاکستان میں اتنی نظر نہیں آرہی۔

وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ موجودہ بندشوں کا اطلاق 9 مئی تک رہے گا، قومی رابطہ کمیٹی 9 مئی کے بعد اگلی حکمت عملی طے کرے گی۔

اسد عمر نے پاکستان میں ایک کروڑ 80لاکھ افراد کے بے روزگار ہونے کا خدشہ ظاہر کیا اور بتایا کہ 10 لاکھ چھوٹے ادارے ہمیشہ کیلئے بند ہوسکتے ہیں، ہر 4 میں سے ایک پاکستانی  خوراک کی کا شکار ہے۔ کورونا سے زیادہ لوگ ٹریفک حادثات میں ہلاک ہوتے ہیں لیکن اس کے باوجود ہم گاڑیاں چلانے کی اجازت دیتے ہیں، کورونا سے اموات کو صفر کرنے کیلئے ایسے اقدامات کرنے پڑیں گے جو کوئی برداشت نہیں کرسکتا۔

ٹرینڈنگ

مینو