سعودی عرب میں وائرس کی روک تھام کیلئے اقدامات

سعودی عرب میں کورونا وائرس کی روک تھام کیلئے اقدامات جاری ہے ، حرم شریف میں طواف کا سلسلہ عارضی طور پر روکنا پڑگیا۔

تصاویر اور ویڈیوز میں دیکھا جاسکتا ہے کہ حرم شریف خالی ہے، 1979 میں حرم پر قبضے کے بعد یہ پہلا موقع ہے کہ طواف روکا گیا۔

کورونا : خانہ کعبہ میں طواف روک دیا گیا

کورونا : خانہ کعبہ میں طواف روک دیا گیا

Posted by Zabar News on Thursday, March 5, 2020

سعودی عرب میں کورونا کے 3 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں اور ملک میں مریضوں کی مجموعی تعداد 5 ہوچکی ہے۔

سعودی عرب نے گزشتہ روز اپنے شہریوں اور ملک میں مقیم غیرملکیوں کے عمرہ کرنے پر بھی پابندی لگادی تھی۔

سعودی حکومت پہلے ہی غیرملکی عمرہ زائرین کو ویزے جاری کرنا بند کرچکی ہے جبکہ کورونا سے متاثرہ ممالک کیلئے سیاحتی ویزوں کا اجرا بھی معطل کیا جاچکا ہے۔

سعودی عرب نے 2 مارچ کو کورونا وائرس کے پہلے کیس کی تصدیق کی تھی۔ ایران سے بحرین کے راستے آنے والا سعودی شہری کورونا وائرس میں مبتلا پایا گیا تھا۔یہ مریض اب صحت یاب ہورہا ہے۔

ٹرینڈنگ

مینو