کورونا: لاہور کے مزید 10 علاقے سیل

کورونا کیسز سامنے آنے کے بعد لاہور کے مزید 10 علاقے سیل کردیئے گئے ہیں۔ شہر میں سیل کئے گئے علاقوں کی تعداد 14 ہوگئی ہے۔

کورونا وبا پنجاب میں خطرناک حد تک پھیلتی جارہی ہے ، پنجاب کورونا کیسز میں تمام صوبوں سے آگے ہے جبکہ لاہور کے مختلف علاقوں سے کیسز رپورٹ ہورہے ہیں۔

لاہور انتظامیہ نے فیصلہ کیا ہے کہ جن علاقوں میں کیسز کی تعداد زیادہ ہوگئی انھیں سیل کردیا جائے گا، وائرس کا پھیلاو روکنے کیلئے اب جو علاقے سیل کئے گئے ہیں ان میں سکندریہ کالونی، اسمال انڈسٹری ہاوسنگ سوسائٹی ، ڈیفنس بی ، بیگم کوٹ شاہدرہ ، رستم پارک ، سمن آباد ، گلشن راوی کے مختلف علاقے ، ریلوے کالونی مغلپورہ ، رحمان پورہ ، چاہ میراں ، چائنہ اسکیم گجرپورہ ، بیدیاں روڈ پر گوہاوا اور کنٹونمنٹ کے کچھ علاقے بھی شامل ہیں، حکام نے بتایا کہ یہاں سے کورونا کے 66 کیسز رپورٹ ہوچکے ہیں۔

بحریہ ٹاؤن اور رائے ونڈ  پہلے ہی سیل کئے جاچکے ہیں اور اب شہر میں بند کئے گئے علاقوں کی تعداد 14 ہوگئی ہے۔ وزیراطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان نے بتایا ہے کہ صوبے بھر میں 216 ہاٹ اسپاٹ ایریاز سیل کئے جاچکے ہیں اور مریض صحت یاب ہونے پر یہ علاقے ڈی سیل کردیئے جاتے ہیں۔

ٹرینڈنگ

مینو