کورونا: لاہور کے کون سے علاقے متاثر

اسرار خان

کورونا وائرس لاہور بھر میں پھیل گیا ہے، مختلف علاقوں سے کیسز رپورٹ ہورہے ہیں، کئی علاقوں میں صورتحال زیادہ خراب ہے اور انھیں ریڈ زون قرار دیا گیا ہے۔

ڈیفنس سی میں 14 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں اور یہ علاقہ سب سے زیادہ متاثر ہے، مغلپورہ ، شاہدرہ اور کاہنہ میں 10 ، 10 مریض سامنے آئے ہیں۔

گلبرگ ، سمن آباد، شاد باغ اور وحدت کالونی سے 9 ، 9 مریض اسپتال پہنچے ہیں ، جوہر ٹاون ، اقبال ٹاون اور ستوکتلہ سے 7 ، 7 کیسز منظر عام پر آچکے ہیں۔

رائے ونڈ ، گرین ٹاون ، چوہنگ ، ڈیفنس اے ، اچھرہ اور ہنجروال سے 5 ، 5 مریض رپورٹ ہوئے ہیں ، ماڈل ٹاون ، ہربنس پورہ ، سندر اور ساوتھ کینٹ میں 4 ، 4 جبکہ ٹاون شپ ، مصطفی ٹاؤن ، ساندہ ، کوٹ لکھپت ، غازی آباد ، سول لائنز ، لٹن روڈ ،  نواں کوٹ ، شاہدرہ ٹاون ، شالیمار ، رنگ محل اور سبزہ زار سے 3 ، 3 مریض اسپتال پہنچے ہیں۔

اولڈ انارکلی ، گجرپورہ ، نشتر کالونی ، ریس کورس ، ڈیفنس بی ، سرور روڈ ، مصری شاہ ، مسلم ٹاون،  شیراکوٹ ، بھاٹی گیٹ ، باٹا پور ، گلشن راوی اور مصطفی آباد میں 2 ، 2 مریض رپورٹ ہوئے ہیں۔ جیا موسی شاہدرہ ، ڈیفنس فیز 4 اور 5 ، عمر بلاک علامہ اقبال ٹاؤن زیادہ متاثرہ علاقے ہیں اور انھیں ریڈ زون قرار دیا گیا ہے۔ ماڈل ٹاون، ٹاون شپ ، بحریہ ٹاون، مغل پورہ اور گڑھی شاہو سے بھی کیس رپورٹ ہوچکے ہیں ، طبی ماہرین کہتے ہیں کہ کورونا کے ایک کیس سے بھی  وبا پورے علاقے میں پھیل سکتی ہے۔

ٹرینڈنگ

مینو