کورونا مریضوں کے گھر راشن دینے کا پلان

خیبرپختونخوا میں حاملہ خواتین اور 50 برس سے زائد عمر والے سرکاری ملازمین کو 15 دن کی چھٹیاں دینے کا فیصلہ کرلیا گیا ہے۔

سیکریٹریز کو بھیجے گئے محکمہ ریلیف کے مراسلے میں کہا گیا ہے کہ تمام سرکاری ملازمین نجی تقریبات میں شرکت سے گریز کریں ، سرکاری ملازم حاملہ خاتون کو 15 دن کی چھٹی دی جائے۔ ارکان اسمبلی عوام کے ساتھ ملاقاتوں سے گریز کریں۔

صوبائی حکومت نے کورونا مریضوں کے اہلخانہ کو مفت راشن کی فراہمی کا بھی وعدہ کیا ہے ، محکمہ ریلیف کے مطابق مفت راشن ایسے مریضوں کے اہلخانہ کو دیا جائے گا جو سرکاری قرنطینہ میں رکھے جائیں گے۔ راشن میں 20 کلو آٹا،  10 کلو چاول، 10 کلو چینی، 5کلو دال ، دودھ اور دیگر سامان شامل ہوگا۔

محکمہ اوقاف نے کورونا کا پھیلاو روکنے کیلئے نماز جمعہ 2 شفٹوں میں ادا کرنے کی ہدایت کی ہے ، سرکاری اعلامیئے میں کہا گیا ہے کہ نماز ہال کے بجائے صحن میں ادا کی جائے ، صفوں میں اضافی جگہ رکھی جائے ، بزرگ اور بچے مسجد میں آنے سے گریز کریں۔ نمازی سنت اور نوافل گھر میں ادا کریں جبکہ نماز جنازہ کے دوران بھی صفوں میں فاصلہ رکھا جائے۔

ٹرینڈنگ

مینو