کورونا مریض ملیریا کی دوا سے صحت یاب

پنجاب میں کورونا کے مریض ملیریا کی دوا کے استعمال سے صحت یاب ہونے لگے ہیں۔

سی ای او میواسپتال ڈاکٹر اسد اسلم نے لاہور میں بتایا کہ کورونا مریضوں کو ملیریا کی دوا دی جارہی ہے ، 15 دن میں 8 افراد صحت یاب ہوئے ہیں اور انھیں گھر جانے کی اجازت دے دی گئی ہے، مریضوں پر دوا کا نتیجہ بظاہر کامیاب ہورہا ہے۔

ڈاکٹر اسد اسلم نے کہا کہ چین میں ملیریا کی دوا استعمال کرائی گئی تھی جس کے بعد پنجاب میں یہ تجربہ کیا گیا ہے ، اسپتالوں میں ملیریا کی دوا وافر مقدار میں موجود ہے۔

پنجاب حکومت نے تصدیق کی ہے کہ دوا کی 50 ہزار سے زائد گولیاں ذخیرہ کرلی گئی ہیں۔ اس سے پہلے امریکی ڈرگ اینڈ فوڈ ایڈمنسٹریشن نے بھی کورونا مریضوں کو بعض شرائط کے ساتھ ملیریا کی دوا دینے کی منظوری دی تھی۔

ٹرینڈنگ

مینو