کورونا: اموات128 ، 6861 کیسز

کورونا وبا نے مزید 11 گھر اجاڑ دیئے جس کے بعد ملک میں جاں بحق افراد کی تعداد 128 ہوگئی، کیسز 6 ہزار 861 ہوگئے ہیں اور ایک ہزار 645 افراد صحت یاب ہوئے ہیں۔

کورونا نے سندھ میں مزید 4 افراد کی جان لی اور اموات 45 ہوگئیں، مزید مریض بھی اسپتال پہنچے ہیں اور ابتک 2008 شہریوں کا کورونا ٹیسٹ مثبت آچکا ہے۔

پنجاب میں آج 5 افراد نے دم توڑا اور صوبے میں ہلاکتیں 34 ہوگئیں۔ یہاں متاثرہ افراد کی تعداد 3 ہزار 232 ہے، لاہور سب سے متاثرہ شہر ہے جہاں 14 اموات ہوئی ہیں، راولپنڈی میں 9 مریض دم توڑ چکے ہیں، اسلام آباد میں کیسز 145 ہیں اور یہاں ایک شخص کا انتقال بھی ہوا ہے۔

بلوچستان میں کیسز بڑھ کر 281 ہوگئے ہیں اور یہاں 3 اموات ہوچکی ہیں ، خیبرپختونخوا میں 42 افراد زندگیوں کی بازی ہارے ہیں اور کیسز 912 ہیں۔ گلگت بلتستان میں کیسز 237 ہیں اور یہاں 3 افراد کا انتقال ہوا ہے، آزاد کشمیر میں مریضوں کی تعداد 46 ہے۔

ٹرینڈنگ

مینو