کورونا: 25 اموات ، تعداد 237 ، کیسز 11145

کورونا وبا سے اموات کا سلسلہ تیز ہوگیا، مزید 25 مریضوں کا انتقال ہوا اور جاں بحق افراد کی تعداد 237 ہوگئی جبکہ کیسز 11 ہزار 145 ہوچکے ہیں۔ 2 ہزار 337 مریض صحت یاب بھی ہوئے ہیں۔

پنجاب میں کورونا نے مزید 9 افراد کی جان لی اور اب اموات 65 ہوگئیں ، کیسز بڑھ کر 4 ہزار 767 ہوگئے ہیں۔ اسلام آباد میں مزید 10 افراد کو اسپتال لایا گیا اور کیسز کی تعداد 204 تک پہنچ چکی ہے، وفاقی دارالحکومت میں 3 افراد جاں بحق بھی ہوچکے ہیں۔

وبا نے سندھ میں مزید 4 جانیں لیں اور اموات 73 ہوگئیں ، متاثرین کی تعداد بھی بڑھی اور اب تک 3 ہزار 671 کیسز رپورٹ ہوچکے ہیں۔ بلوچستان میں مزید 2 اموات ہوئیں اور جاں بحق افراد کی تعداد 8 ہوگئی ، صوبے میں مریض بھی بڑھے ہیں اور اب تک 607 کیسز سامنے آچکے ہیں۔

خیبرپختونخوا میں 3 مریض لقمہ اجل بنے ہیں ، صوبے میں ابتک 85 اموات ہوچکی ہیں اور کیسز کی تعداد 1541 ہوگئی ہے۔

کورونا نے گلگت بلتستان میں مزید افراد کو متاثر کیا اور اب کیسز 300 ہوگئے ہیں۔ یہاں 3 مریض کا انتقال بھی ہوچکا ہے۔  آزاد کشمیر میں کورونا کیسز کی تعداد 55 ہے۔

ٹرینڈنگ

مینو